ابنا: ایران کے صوبہ مازندران میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران ایک سو دو میلین ڈالر سے زائد مالیات کی زرعی اجناس بر آمد کی گئیں ہیں۔ مازندران صوبے کے زرعی شعبے کی منصوبہ بندی کے ادارے کے سربراہ محمد جعفری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل ۲۰۱۳ سے لیکر اب تک اس صوبے سے اکہتر ہزار چھ سو اڑسٹھ ٹن زرعی اجناس بر آمد کی گئی ہیں جن کی مالیت ایک سو دو میلین پانچ سو پینتالیس ہزار ڈالر بنتی ہے۔ انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال بر آمدات میں اڑتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محمد جعفری کے مطابق بر آمدات میں پھل، پھول، درخت اور پودے شامل ہیں جنہیں عراق، روس، ترکمانستان اور قزاقستان بر آمد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469241
ایران کے صوبہ مازندران میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران ایک سو دو میلین ڈالر سے زائد مالیات کی زرعی اجناس بر آمد کی گئیں ہیں۔