1 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائیلی کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کو ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات ہموار ہونے پر سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

ابنا: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کو ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات ہموار ہونے پر سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا بے بنیاد الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانا ضروری ہیں۔نیتن یاہو نے ایران کے خلاف موجودہ پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے مزید پابنیداں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر ا‏عظم کے ساتھ امریکی صدر باراک اوبامہ کے اظہارات پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ  ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اسرائیل کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسرائیل کو مذاکرات کے موضوعات مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.....

/169