24 ستمبر 2013 - 20:30
گلگت، علامہ ساجد نقوی کی آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا

گلگت ائیرپورٹ پر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان، جے ایس او، جعفریہ یوتھ سمیت سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بالخصوص گلگت بلتستان کے وزیر دیدار حسین نے اسلامی تحریک کے سربراہ کو خوش آمدید کہا۔

ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گلگت ایئرپورٹ پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد میں موجود جانثاروں نے اپنے محبوب قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا، جب انکی آمد کا گلگت ایئرپورٹ پر اعلان ہوا تو گلگت کی فضا "صل علیٰ محمد، علامہ ساجد نقوی خوش آمد" کی صدا سے گونج اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان، جے ایس او، جعفریہ یوتھ سمیت سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بالخصوص گلگت بلتستان کے وزیر دیدار حسین نے اسلامی تحریک کے سربراہ حضرت آیة اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو خوش آمدید کہا۔ جس کے بعد انہیں استقبالیہ جلوس کی شکل میں شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کے مزار اقدس پر فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ گاہ تک لایا گیا، جہاں پہلے سے موجود ہزاروں افراد نے اپنے مہمان وفد بالخصوص نمائندہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا شاندار استقبال کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ عظمت شہداء کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے جبکہ 5 روزہ دورے میں مختلف علاقوں کے دیگر علماء کرام اور وفد کے ہمراہ دورہ جات بھی کرینگے۔

.......

/169