17 ستمبر 2013 - 19:30
اسرائیل اپنے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تلف کرے

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

ابنا: مقداد نے کہا کہ شام کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا، لیکن دمشق صہیونی ریاست کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔شام کے نائب وزیل خارجہ نے کہا کہ دمشق نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی برادری کے کنٹرول میں دینے کے لیے روسی تجویز کا خیر مقدم کیا، لیکن دمشق کے اس اقدام سے شام کے خلاف جنگ چھیڑنے کی امریکی کوششوں پر پانی پھر گيا۔مقداد نے ترکی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں کشیدگی پھیلانے میں مصروف ہے۔......./169