16 ستمبر 2013 - 19:30
نیول بیس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ امریکی صدر

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ نیول بیس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔

ابنا: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ نیول بیس حملے میں مسلح افراد نے نیوی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔ان کا کہنا تھا نیول بیس پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نیوی ہیڈزکوارٹرز پر فائرنگ تین افراد نے کی ان میں ایک سیاہ فام بھی شامل تھا۔تینوں عمارت میں مختلف جگہ پر پوزیشن لے کر فائرنگ کرتے رہے جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بحریہ ہیڈ کوارٹرز کو گھیرے میں لے لیا۔ امریکی بحریہ کے سپیشل کمانڈوز نے آپریشن شروع کیا اور تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔  پولیس کے مطابق عمارت میں موجود تین ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں......../169