12 ستمبر 2013 - 19:30
روس : ایران کو یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے جوہری توانائی کے پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کو یورینیم کی افزودگی سمیت جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔

ابنا: جمعہ کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک کی طرح ایران کو یورینیم کی افزودگی سمیت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا حق حاصل ہے۔  روسی صدر نے چھ بڑی عالمی طاقتوں (P5 +1) کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لئے ایران کی آمادگی کا خیر مقدم بھی کیا.ایران اور P5 +1 گروپ - روس، چین، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور جرمنی ایران کے جوہری توانائی کے پروگرام سے متعلق کئی دور کے مذاکرات کر چکے ہیں۔......./169