8 ستمبر 2013 - 19:30
آئي اے ای اے کا ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایجنسی ایران کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گي۔

ابنا: ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایجنسی ایران کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گي۔ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے آج کہا کہ ایجنسی اہم مسائل کو حل کرنے کی غرض سے ایران کی نئي حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گي۔ یوکیا آمانو نے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بدگمانیوں کا ازالہ کرے۔ انہوں نے دوطرفہ تشویش کے خاتمے کے لئے دونوں طرف سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ آئي اے ای اے کے مطابق ایران اور ایجنسی کے درمیاں گيارھویں دور کے مذاکرات ستائيس ستمبر کو ویانا میں ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲