ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض عرب حکمرانوں نے شام پر امریکی حملے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شام پر امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کا پورا خرچہ ادا کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عربوں کا کہنا ہے کہ شام پر حملہ آپ کریں، سارا خرچہ ہم دیں گے، اس بات کا انکشاف امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ جان کیری کے مطابق سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے پیش کش کی ہے کہ اگر امریکہ شامی صدر بشار اسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے جو باضابطہ طور پر کی گئی ہے۔اسلامی ذرائع کے مطابق عربوں کی یہ سازش ان کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منافقت اور خیانت کا نمایاں ثبوت ہے عرب خيانتکار اسراغيل کے خلاف لڑنے کے بجائے اسلامی ممالک پر حملے کے لئے امریکہ کی مدد کر رہے ہیں اس سے بڑی خیانت اور کیا ہوگی۔کیا عرب اسلامی ممالک پر یہودیوں کے حامیوں نے بلاواسطہ طور پر قبضہ نہیں کرلیا؟ عربوں نے کرنل قذافی کو بھی مار گرانے میں امریکہ کا بھر پور تعاون کیا تھا عرب حکمراں ہر اس ملک کے دشمن ہیں جو اسرائیل کا مخالف ہے۔ لہذا خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے حکمراں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں جو مسلمانوں کے سروں پر امریکہ کی طرف سے مسلط کئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ ان عرب ریاستوں کی اسرائيل کی طرح بھر پور حفاظت اور حمایت کررہا ہے اور ان ریاستوں میں جمہوری نظام لانے کے خلاف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460033
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض عرب حکمرانوں نے شام پر امریکی حملے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شام پر امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کا پورا خرچہ ادا کریں گے عربوں کی یہ سازش ان کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منافقت اور خیانت کا نمایاں ثبوت ہے۔