2 ستمبر 2013 - 19:30
بحرین کے لوگوں کی طرف سے قاتلین شہداء کے قصاص کا مطالبہ

بحرین کے لوگوں نے آیندہ جمعہ کو ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے قاتلین شہداء کے قصاص کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کے لوگوں نے آیندہ جمعہ کو ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے قاتلین شہداء کے قصاص کا مطالبہ کیا ہے۔الدراز کے علاقے میں جوانوں نے ہاتھوں میں شمع لے کر آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جوان ’’صادق سببت‘‘ کی یاد میں مظاہرے کئے۔مظاہرین اس شہید کی تصویروں کو بھی ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔منامہ کے جنوبی علاقے سند میں بھی مظاہرین نے شہید صادق کے قتل کی مذمت کی اور ظالمانہ حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔بحرین کے علاقے مالکیہ میں بھی لوگوں نے مظاہرے کر کے راہ شہداء پر چلنے کی تاکید کی۔واضح رہے کہ ۲ سال سے بحرین میں لوگ آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے اس حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی دستے مسلسل انہیں سرکوب کرتے آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲