27 اگست 2013 - 19:30
بحران شام اور امریکہ و روس کے تعلقات کا پس منظر

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کے خلاف واشنگٹن کے دعوے اور اس الزام کی ترید کی ہے کہ دمشق میں ہونے والے کیمیائی حملے میں شامی حکومت ملوث رہی ہے۔

ابنا: اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں جبکہ روس کے وزیر خارجہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ماہرین کی جانب سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت پر مغرب کی جانب سے عائد کئے جانے والے غیر مصدقہ الزامات، روس کیلئے باعث تشویش بنے ہوئے ہیں اور ماسکو کا کہنا ہے کہ منصفانہ تحقیقات کے نتیجے کے حصول تک اس ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی کے ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔

.......

/169