ابنا: شام کي فوج نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہےکہ دمشق کے مضافات ميں جوبر نامي علاقے ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کا کيميائي مواد کا ايک گودام پکڑا گيا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے شام کے عوام اور فوج کے خلاف کيميائي اسلحے استعمال کئے ہيں۔ شام کي مسلح افواج کي ہائي کمان نے بتايا ہے کہ دمشق کے مضافاتي علاقے جوبر ميں کامياب آپريشن کيا گيا جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاري مقدار ميں کيميائي مود برآمد ہوا ہے ۔شام ميں سرگرم مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کے پاس سے کيميائي مواد برآمد ہونے سے يہ بات ثابت ہوجاتي ہے کہ شام ميں کيميائي اسلحے دہشتگردوں نے استعمال کئے ہيں اور ان کي حامي مغربي اور رجعت پسند حکومتوں نے انہيں يہ وسائل فراہم کئے ہيں ۔شام کي فوج نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ شام کے فوجيوں اور عوام پر کيميائي حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ، فوج کے کامياب آپريشن سے وحشت زدہ ہوگئے ہيں ۔اسي کے ساتھ شام کے ايک رکن پارليمنٹ نے بھي اعلان کيا ہے کہ شام کي فوج کو دہشتگردوں کے مقابلے ميں کيميائي اسلحے کے استعمال کي ضرورت نہيں ہے ۔ شام کے رکن پارليمنٹ شريف شحادہ نے شام ميں اس سے پہلے بھي بين الاقوامي وفود کے دورے کے موقع پر مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کي جانب سے وحشيانہ جرائم کے ارتکاب کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھي اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل ميں شام کے بارے ميں بحث شروع ہوئي ہے يا کسي بين الاقوامي وفد نے شام کا دورہ شروع کيا ہے، دہشتگرد گروہوں نے وحشيانہ جرائم اور عوام کا قتل عام شديد تر کرديا ۔انہوں نے شام کي حکومت پر غير روايتي ہتھياروں کے استعمال کے تمام الزمات کي سختي کے ساتھ ترديد کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کے مخالف مسلح گروہ جنہيں بيروني طاقتيں کيميائي ہتھياروں سميت انواع و اقسام کے اسلحے فراہم کررہي ہيں، اپنے آقاؤں کے حکم پر انسانيت سوز اقدامات انجام ديتے ہيں۔اسي کے ساتھ شام کي حکومت کي جانب سے اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کے ساتھ بھر پور مثبت تعاون کي رپورٹيں بھي موصول ہوئي ہيں ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بدھ کو دمشق کے مضافات ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگرد گروہوں کي جانب سے کيميائي ہتھياروں کے استعمال کے نتيجے ميں سيکڑوں افراد مارے گئے ہيں ۔دوسري جانب شام کے وزير اطلاعات عمران الزعبي نے کہا ہے کہ امريکا کيميائي اسلحے کے استعمال کا الزام لگاکے کتناہي دباؤ کيوں نہ ڈالے، دمشق دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاري رکھے گا ۔ انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ شام کي حکومت نے ملک کے کسي بھي علاقے ميں کسي بھي قسم کے کيميائي مواد کے حامل اسلحے استعمال نہيں کئے ہيں، کہا کہ دمشق نے اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کے ساتھ بھر پور تعاون کيا ہے اور آئندہ بھي تعاون کا يہ سلسلہ جاري رکھے گا۔
.......
/169