23 اگست 2013 - 19:30
روسی وزیر خارجہ کی جواد ظریف سے ٹیلیفون پرگفتگو

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی معاملے اور شام کے موضوع پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو ایران کا وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی معاملے اور شام کے موضوع پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ ا س گفتگو میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی روابط کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائي اور عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ فرقین نے بیشکک میں روسی صدر پوٹین اور ایرانی صدر حسن روحانی کی باہمی ملاقات کو بھی اہم قراردیا۔

.......

/169