19 اگست 2013 - 19:30

پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ابتک 9 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سب سے بڑا واقعہ شاہ فیصل ٹاون کے علاقے عظیم پورہ میں پیش آیا جہاں 6 مسلح ایک گھر میں داخل ہو گئے۔ گھر میں موجود لوگوں نے فائرنگ کر کے 2 مسلح افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔3 مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کورنگی ٹاون میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مارٹن کوارٹر کے قریب بھی ایک نوجوان ماراگیا۔اْدھر ملیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ندی سے 3 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد کی ہیں جنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

.......

/169