14 اگست 2013 - 19:30
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ناکام

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ماضی کی طرح سازشی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا ہے۔

ابنا: اسرائیلی حکام کے مطابق سازشی مذاکرات طولانی رہے اور فریقین نے آئندہ دنوں میں سازشی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ مذاکرات میں امریکی حکام بھی حاضر ہوں گے جو رام اللہ یا اریحا میں منعقد ہوں گے۔ کذشتہ ساٹھ سال سے سازشی مذاکرات امریکہ کی سرپرستی میں جاری ہیں جو آج تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے اور امریکہ عرب حکمرانوں کو اپنی مٹھی میں لئے ہوئے ہے اور انھیں اسرائیل کا حامی بنائے ہوئے ہے اور اسی وجہ سے فلسطین کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا۔

.......

/169