ابنا: افغانستان کی وزارت خارجہ نے چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔افغان وزارت خارجہ کےترجمان صدیق صدیقی نے کہا ہے کہ افغان پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور وہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائي کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں خاص طور پر چینی شہریوں کی سلامتی کا تحفظ افغان حکومت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز نامعلوم مسلح افراد نے کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں واقع چینی باشندوں کے فلیٹ میں گھس کے چار چینیوں کو ہلاک اور دو کو اغوا کر لیا تھا۔ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450707
افغانستان کی وزارت خارجہ نے چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔