ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام پیغامات بھیج کر عید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی کے پیغامات میں آیا ہے کہ علاقے کے بحرانی حالات پرغور کرنے سے، جن سے قوموں کی سکیوریٹی کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے اسلامی اخوت و محبت کی ضرورت کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے اور یہ بھی صاف واضح ہوجاتا ہےکہ ہمیں اتحادی فکر کو بھی تقویب پہنچانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر لاریجانی کے تہنیتی پیغام میں آیا ہےکہ تعصب اور فرقہ واریت سے لبریز افکار و اقدامات کی ترویج، امت اسلامی کے اتحاد کے لئے بنیادی خطرہ شمار ہوتی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے امید کااظہار کیا کہ ماہ مبارک رمضان کے اختتام پر اور اس ماہ کی تعلیمات کے سائے میں اسلامی ملکوں کے درمیان دوستی اور محبت کو استحکام حاصل ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449689
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام پیغامات بھیج کر عید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔