3 اگست 2013 - 19:30
صیہونی دشمن کے بارے میں بعض عرب سربراہوں کی نادانی

لبنان میں حزب اللہ کے حامی دھڑے کے سربراہ نے کہا ہےکہ بعض عرب سربراہوں نے صیہونی دشمن سے ہاتھ ملا کر ایران کو اسلامی قوموں کا دشمن ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

ابنا: لبنان میں حزب اللہ کے حامی دھڑے کے سربراہ نے کہا ہےکہ بعض عرب سربراہوں نے صیہونی دشمن سے ہاتھ ملا کر ایران کو اسلامی قوموں کا دشمن ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔کامل الرفاعی نے کہا ہےکہ بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت سے دشمنی کرنے کےبجائے اس سے دوستی کرلی ہے اور وہ ایران کو اسرائيل کے بجائے اسلامی قوموں کا دشمن ظاہر کررہے ہیں۔الرفاعی نے کہا کہ اس طرح کے عرب سربراہوں نے مدتوں قبل فلسطین کو بھلادیا تھا اور اب وہ ایران کو دشمن بناکر پیش کررہے ہیں۔لبنانی پارلیمنٹ کے رکن الرفاعی نے کہا کہ بعض عرب ملکوں نے ساٹھ برسوں سے جو پیسہ ہتھیار خریدنے کے لئے خرچ کیا ہے اگر مسئلہ فلسطین پر خرچ کرتے تو اب تک فلسطین آزاد ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان فلسطینی کاز کی حمایت کو اپنا بنیادی اصول سمجھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی کو فلسطین کی ایک بالشت زمین سے دستبردار ہونے کا حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ بعض عرب ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر نے صیہونی حکومت سے قریبی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔ سعودی عرب صیہونی حکومت سے ہتھیار خرید کر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو دے رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲