اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں فوج کے ہاتھوں شکست خوردہ دھشتگرد اس ملک کے نہتے عوام اور شیعوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس ملک میں سر گرم دھشتگردوں نے تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے حلب کے مضافات میں واقع شیعہ نشین علاقے ’’نبل‘‘ پر راکٹوں سے دھشتگردانہ حملہ کیا ہے جبکہ خان العسل کے علاقے میں ۵۱ عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دھشتگردوں نے شیعہ نشین علاقے نبل کو راکٹ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس گاوں کے متعدد افراد زخمی جبکہ ایک گھر پر راکٹ لگنے سے گھر کے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔درج ذیل تصاویر دھشتگردوں کی طرف سے شیعہ بستی پر داغے گئے راکٹوں کی عکاسی کرتی ہیں:





