22 جولائی 2013 - 19:30
کوئٹہ؛ ۲ شیعوں کی شہادت، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اظہار مذمت

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل 2 شیعہ مسلمانون کی شہادت کے خلاف آج کوئٹہ کے بعض علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور سوگ منایا جا رہا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل 2 شیعہ مسلمانون کی شہادت کے خلاف آج کوئٹہ کے بعض علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور سوگ منایا جا رہا ہے۔کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کل کے واقعہ کی پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔مجلس وحدت مسلمیں بلوچستان کےرہنما سید ہاشم موسوی نے کل 2 شیعہ مسلمانون کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے سید ہاشم موسوی نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور حکومت کی جانب سے کا روائی کرنے کا دعوی برائے نام ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت،خفیہ ادارے اورسکیورٹی فورسز روز اول سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتیں تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔سید ہاشم موسوی نے کہا کہ اگر ملت شیعہ مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے حکومت وقت نے کوئی عملی اقدام نہ کیا تو حکومت کے خلاف بھر پوراحتجاج کیا جائيگا۔واضح رہے کہ کل استعماری طاقتوں کے آلہ کار ایجنٹوں نے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کےامریکی اور صیہونی سازش پرعمل کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے شاہراہ اقبال پرایک ٹیکسی پراندھا دھند فائرنگ کی جس سےروزے کی حالت میں 2 شیعہ مسلمان شھید اور2 افراد زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲