ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ کے ایران کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے کے بارے میں اظہارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، برطانیہ کےمثبت اور تعمیری اقدامات کا مثبت اور تعمیری جواب دےگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کےتمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی روشنی میں اچھے اور دوستانہ روابط ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف معاندانہ پالیسی ترک کردے تو ایران برطانیہ کے مثبت اقدامات کا مثبت جواب دےگا۔
.......
/169