11 جولائی 2013 - 19:30
اقوام متحدہ کی غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش

اقوام متحدہ نے غزہ کے محصور عوام کی بگڑتی ہوئي صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ نے غزہ کے محصور عوام کی بگڑتی ہوئي صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ غزہ پٹی، اسرائيل کے محاصرے کے نتیجے میں دوہزار بیس تک ناقابل سکونت ہوجائے گا۔ اس رپورٹ میں کہا کیا ہے کہ اگر غزہ میں پینے کے پانی، بجلی، اور طبی سہولتیں نیز تعلیمی سہولتیں اگر بحال نہ کی گئيں تو غزہ تباہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے دوہزار چھے سے حماس کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد غزہ کامحاصرہ شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ کے پندرہ لاکھ باشندے شدید ترین مسائل میں گرفتار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲