10 جولائی 2013 - 19:30
مسجد ابوذر کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام شروع/ اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ

بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے شیعہ قدیمی مساجد کو مسمار کر کے ان کی جگہ پارکیں تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے میونسپل اور ماحولیات کی وزارت نے مسجد ابوذر غفاری کی جگہ پارک بنانے کا کام شروع کرنے کا نوٹس دے دیا ہے جسے دو سال پہلے آل خلیفہ کے مزدوروں نے مسمار کیا تھا۔فروری ۲۰۱۱ سے لے کر اب تک آل خلیفہ کے مزدور اس ملک میں شیعہ مساجد کو مسمار کرتے چلے آ رہے ہیں۔بحرین کی موجودہ حکومت نے حالیہ دنوں میں شیعہ عوام کو ان جگہوں پر نماز ادا کرنے سے بھی منع کر دیا ہے جہاں پر مسجدوں کو مسمار کرکے خالی میدان بنا دیا گیا تھا۔ بحرین کے ایک ذمہ دار شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی این این ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں کہا: مسمار شدہ مساجد کی اسناد جعلی ہیں اور ان کی جگہیں مساجد سے مخصوص نہیں ہیں لہذا وہ تمام مساجد جو غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہیں انہیں مسمار کر دینا چاہیے اور معترضین کو اگر کوئی اعتراض ہے تو وہ ان کی معتبر اسناد عدالت میں پیش کریں۔واضح ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی سیاست یہ ہے کہ شیعوں کی ان تمام مساجد کو مسمار کر کے ان کی جگہوں کر ہڑپ کیا جائے جو ۶۰ ،۷۰ سالہ پرانی مساجد ہیں اور کسی نے ان کے ریکارڈ بنوانے کے لیے سوچا بھی نہیں تھا۔ مسجد ابوذر غفاری ان قدیمی مساجد میں سے ایک ہے جو ۷۰ سال پرانی ہے۔ دو سال پہلے اس مسجد کو بحرین کی موجودہ حکومت کے حفاظتی دستوں نے مسمار کر دیا تھا اب جب علاقے کے افراد نے اس کی جگہ پر دوبارہ مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تو حکومت نے اس کی جگہ پارک بنانے کا کام شروع کر دیا۔بحرین کے عوام نے متعدد احتجاجی مظاہرے کر کے اقوام متحدہ سے ان مساجد کی تخریب کاری اور حکومت کی طرف سے ان  کی جگہوں کو قبضانے کے معاملات میں فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲