10 جولائی 2013 - 19:30
کیلی فورنیا کی جیلوں میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیلوں میں قید تنہائی اور تشدد کے خلاف تقریبا تیس ہزار قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔

ابنا: کیلی فورنیا کی دو تہائی جیلوں میں برسوں قیدیوں کو چھوٹی اندھیری کوٹھریوں میں دہائیوں سے قید کر کے رکھے جانے کے خلاف پیر کے روز سے احتجاج شروع ہوا ہے۔کیلی فورنیا کی جیلوں میں کل ایک لاکھ  تیس ہزار قیدیوں میں سے تقریبا 5000 قیدی قید تنہائی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔احتجاجی قیدی قید تنہائی کے لئے پانچ سالہ حد مقرر کیے جانے اور تعلیمی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ریاستی سطح پر شروع ہونے والا احتجاج اوریگن سرحد کے قریب ریاست کی سب سے الگ تھلگ جیل پیلکن بے سے شروع ہوا تھا۔ سینکڑوں لوگوں نے قیدیوں کے مطالبات کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر لاس اینجلس اور سیٹل میں مظاہرے کیے ہیں اور مستقبل میں مزید مظاہروں کی منصوبہ بندی کی ہے.کیلی فورنیا کی جیلوں میں غیر انسانی حالات کے خلاف قیدیوں کے احتجاج میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔رائٹرز کے مطابق، کسی بھی نام نہاد جمہوری ملک کی بنسبت ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قید تنہائی میں قید، قیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔......./169