6 جولائی 2013 - 19:30
ہند پاک روابط

پاکستان کے وزيراعظم کے خصوصي ايلچي نے ہندوستان کے وزيراعظم سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-

ابنا: پاکستان کے وزيراعظم  کے خصوصي ايلچي شہريار ايم خان نے نئي دھلي ميں ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کي اور  انہيں مياں  نواز شريف کي جانب سے خير سگالي کا پيغام پہنچايا-
 
سفارتي ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزيراعظم نے اپنے خط ميں اسلام آباد اور نئي دھلي کے درميان تعلقات کے فروغ کي خواہش ظاہر کي ہے-
 
قبل ازيں پاکستان کے مشير خارجہ سرتاج عزيز نے پرونئي ميں ہونے والے آسيان کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد سے ملاقات اور گفتگو کي تھي-
 
ہندوستان اور پاکستان کے درميان کشمير سميت متعدد معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہيں- دونوں ممالک باہمي تنازعات کو جامع امن مذاکرات کے ذريعے حل کرنے کي کوشش کررہے ہيں-
.....
/169