28 جون 2013 - 19:30
عراق کو سب سے زیادہ خطرہ فرقہ واریت اور تکفیری فتووں سے

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ عراق کو سب سے زیادہ خطرہ فرقہ واریت اور تکفیری فتووں سے ہے۔

ابنا:عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ عراق کو سب سے زیادہ خطرہ فرقہ واریت اور تکفیری فتووں سے ہے۔ انہوں نے عراقی قوم سے اپیل کی کہ ان خطروں کا مقابلہ کرنے کےلئے متحدہوجائیں۔ نوری مالکی نے عراق کے اقوام متحدہ کے منشور سات سے نکالےجانے کی خوشی میں منائي گئي تقریب میں کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ خطرہ فرقہ واریت، سیاسی افراتفری سے ہے جو قتل و تکفیری فتووں کے سہارے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت عراق کو متحد ہوکر تکفیری فکر اور قتل و غارت کے فتووں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے ملک کے تمام سیاسی گروہوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے ہم ملکی مفادات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ اس تقریب میں عراق کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کو ساتویں شق سے نکالنے اور اس پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا  اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲