25 جون 2013 - 19:30
مصر ميں بدامني

مصر ميں حکومت مخالف مظاہرين نے حمکراں جماعت آزادي و انصاف پارٹي کے دفتر کو نذر آتش کرديا ہے-

ابنا: مصري ذرائع کے مطابق صدر مرسي  کے مخالفين نے منگل اور بدھ کي درمياني شب، شمال مشرقي صوبے الشرقيہ کے نواحي شہر ابراہيميہ ميں واقع آزادي و انصاف پارٹي کے علاقائي دفتر پر حملہ کرکے اسے آگ لگادي-آتشزدگي کے نتيجے ميں اخوان المسلمين کے سياسي ونگ، آ زادي و انصاف پارٹي کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگيا ہے-اس سے قبل مظاہرين نے اخوان المسلمين کے ثقافتي دفتر کے علاقائي انچارج عبدالرحمن البر کو اس کے کئي ساتھيوں سے سميت ابراہيميہ شہر کي مسجد ميں گھير ليا تھا-اس دوران پوليس اور مظاہرين کے درميان شديد چھڑپيں بھي ہوئيں جس ميں کہا جارہا ہے کہ متعدد افراد زخمي ہوگئے-پوليس نے مظاہرين پر قابو پانے کے لئے آنسوگيس کے گولے پھينکے اور عبدالراحمن البر کو مظاہرين سے بچا کر لے گئي-مصر ميں حکومت مخالف جماعتيں صدر مرسي کے استعفے اور ملک ميں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں اور انہوں نے تيس جون کو حکومت کے خلاف ملک گير مظاہروں کا اعلان بھي کرديا ہے-...../169