ابنا: بصورت دیگر آنے والے انتخابات میں عوام کی خدمت سے جی چرانے والے افراد کو عوام منتخب نہیں کرینگے ۔جن افراد کو عوام نے ووٹ نہیں دئیے انکی شکست بھی کوئی بڑی نہیں ۔وہ اگر آئندہ عوامی منڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عوام کے امنگوں کا خیال رکھتے ہوئے انکی بھر پور خدمت کرے ۔عوام انکی زحمات اور خدمات کو کھبی بھی نہیں بھولیں گے اور آنے والے انتخابات میں انکو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ۔لیکن افسوس کے بعض لوگ عوام کے اوپر اپنی من پسند خیالات کو مسلط کر کے صرف ان پر بالادستی حاصل کرنے کی فکر میں ہیں ۔تو ایسی صورت میں عوام انکو انتخابات میں مسترد کرتے رہے ہیں ۔ایک مسلمان ان تمام حالات میں خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوام کی خدمت کرتا ہے ۔اور خدا انکی محبت دلوں میں ڈال کر اسکی کامیابی کا سامان فراہم کرتا ہے ۔...../169
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 425159
(پ ر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق حالیہ انتخابات میں صرف اسمبلیوں کی نشست حاصل کرنا ہی مکمل کامیابی نہیں ہے ۔بلکہ اسمبلیوں میں جانے کے بعد عوام کی خدمت ہی سے عوام کیلئے جیت ہوگی ۔