24 مئی 2013 - 19:30
جنیوا ۲ بحران شام کے خاتمے کے لیے موثر اقدام : صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جنیوا دو کانفرنس کو شام کے بحران کا خاتمے کے سلسلے میں ایک موثر قدم قرار دیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج تہران میں ترکی کے وزیر کاشتکاری مہدی اکر سے ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ شام کا بحران خطے کے ممالک کی مدد سے حل ہوجائے گا اور جنیوا دو  اجلاس شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں موثر واقع ہوگا۔ترکی کے وزیر کاشتکاری نے اس ملاقات میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ شام کا بحران ایران اور ترکی کے تعاون کے بغیرحل نہیں ہوگا کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی،  ثقافتی اور دینی تعلقات پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کی سرحدیں بھی ملتی ہیں اس لیۓ دونوں ممالک کی اقوام کے تعلقات مضبوط ہونے چاہئيں اور ایران اور ترکی کو باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی مسائل حل کرنے چاہئيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲