ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے آج لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی اور اس علاقے سے صیہونی حکومت کی پسپائي کی مبارکباد پیش کی۔علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہےکہ مشرق وسطی کی حساس صورتحال اور شام پر صیہونی حکومت کے حملے کے پیش نظر خطے کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ صیہونی حکومت فلسطین اور لبنان پر ہی اکتفاء نہیں کرے گی بلکہ وہ نیل سے فرات تک کے اپنے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتی رہے گی۔ لیکن اس کی یہ آرزو نہر سے بحرتک کی واپسی کے ساتھ خاک میں مل جائے گي۔ اور اس مقصد کے حصول کا واحد راستہ استقامت ہی ہے۔علی لاریحانی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی پسپائی کی سالگرہ بڑی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگي۔واضح رہے کہ پچیس مئی سنہ دو ہزار کو جنوبی لبنان صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421928
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور حزب اللہ کے سربراہ کو صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔