20 مئی 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوجي آپريشن جاری

شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کے مقابلے ميں فوج کو مسلسل کاميابي ملنے کي رپورٹيں ملي ہيں -

ابنا: مطابق شام کے مختلف علاقوں ميں فوج کے آپريشن ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے -اس رپورٹ کے مطابق لبنان کي سرحد کے قريب واقع شہر القصير دہشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد ہوچکا ہے اور يہ شہر اب پوري طرح فوج کے کنٹرول ميں ہے - شہر القصير پر دہشتگردوں نے کافي عرصے سے قبضہ کررکھا تھا -اس شہر کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے فوج کے آپريشن کے دوران بہت بڑي تعداد ميں دہشتگردوں نے اپنے اسلحے زمين پر رکھ کے خود کو فوج کے حوالے کرديا -شامي فوج کے اس آپريشن ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جن ميں بڑي تعداد غير ملکيوں کي ہے-

.....

/169