19 مئی 2013 - 19:30
افغانستان میں بم دھماکہ، ۱۴ افراد جانبحق

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بغلان میں ایک خودکش حملے میں کم از کم چودہ افراد جان بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بغلان صوبائي کونسل کے سربراہ رسول محسنی بھی شامل ہیں۔

ابنا:  ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بغلان میں ایک خود حملے میں کم از کم چودہ افراد جان بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بغلان صوبائي کونسل کے سربراہ رسول محسنی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ خود کش حملہ پل خمری میں ہوا تھا۔ کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ادھر افغاں پارلیمنٹ اور حزب وحدت ملی کے رکن محمد اکبری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا کے مسائل حل کرنے کی توانائي نہیں رکھتی۔ محمد اکبری نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ پر مٹھی بھر بڑی طاقتوں کا قبضہ ہے جو ساری دنیا کے استحصال میں لگي ہوئي ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ملکوں کے حکام جو اقوام متحدہ کو وجود میں لانے میں شریک ہیں وہ اپنی قوموں کے حقیقی نمائندے نہیں اور نہ اپنی قوموں کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ویٹو پاور کے ذریعے قوموں کے فیصلوں اور ارادوں کو نظرانداز کردیا ہے۔ محمد اکبری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی نہایت ضرورت ہے کیونکہ امریکہ جہاں چاہتا ہے جمہوریت کے بہانے لشکر کشی کرکے قوموں کا قتل عام شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کے ہاتھوں میں کھلونا ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲