12 مئی 2013 - 19:30
جبہۃ النصرہ نے صحابی کی توہین کر کے تمام اہلسنت مسلمانوں کا سر شرم سے جھکایا دیا

میر واعظ سینٹرل کشمیر مولانا سید عبد الطیف بخاری نے شام کے واقعہ کی مذمت کی۔

ابنا:  میر واعظ سینٹرل کشمیر مولانا سید عبد الطیف بخاری نے شام میں صحابی رسول اللہ (ص) حجر بن عدی (رض) کے مرقد مبارک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کسی عام انسان کی مقبر اور جسد کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ تکفین و تدفین کے احکام انسان کی عزت و شرف کو قائم رکھنے کیلئے دئے گئے ہیں۔ صحابی رسول اللہ (ص) کے مرقد و جسد کی توہین ایک سنگین جرم اور گناہ کبیرہ ہے۔ یہ ایک غیر اخلاقی اور غیر انسانی حرکت ہے۔

انہوں نے کہا جرم کرنے والوں نے خود کو سنی بتا کر سنی مسلک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ یہ لوگ سنی نہیں بلکہ استعمار کے زر خرید غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی اور صیہونی قوتیں ایسے زر خرید افراد سے ایسی حرکتیں کرواتے ہیں تاکہ مسلمان تفرقہ کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قوت سے ہی اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا مسلمان مسلکی اور مکتبی اختلافات کو چھوڑ کر‘‘کلمہ لاالٰہ الا اللہ’’ کی بنیاد پر متحد ہوجائیں اور اسلام کا دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد سے ہی مسلمان اللہ کی نصرت کے حقدار ہونگے اور دنیا میں سربلند ہونگے۔  

.......

/169