ابنا: شام کے وزير اطلاعات و نشريات عمران الزعبي نے اتوار کو دمشق ميں ايک پريس کانفرنس ميں اعلان کيا کہ شام مزاحتمي محاذ سے ہرگز الگ نہيں ہوگاانہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت کے مقابلے ميں مزاحمت شام کي پہلي ترجيح ہے -شام کے وزير اطلاعات ونشريات نے صيہوني حکومت کے ہوائي حملے کے بارے ميں کہا کہ يہ بين الاقوامي قوانين کي کھلي پامالي ہے - انہوں نے کہا کہ يہ حملہ شام ميں سرگرم دہشتگردوں کي حمايت ميں کيا گيا ہے جس کے بعداب اس بات ميں کسي شک کي گنجائش نہيں رہ گئي ہے کہ شام ميں موجود دہشتگردوں کا صيہوني حکومت سے گہرا تعلق ہے-شام کے وزير اطلاعات و نشريات نے کہا کہ ان کا ملک اپنے قومي اقتدار اعلي کا تحفظ کرے گا اور جو بھي شام کے خلاف جارحيت کا ارادہ کرے اس کو اس اقدام کے تمام نتائج کي ذمہ داري بھي قبول کرني چاہئے اور اس کے جواب کے لئے بھي تيار رہنا چاہئے –
.....
/169