26 اپریل 2013 - 19:30

برطانوي عوام افغانستان ميں برطانوي ڈرون طياروں کے حملوں کے خلاف مظاہرے کرنے والے ہيں۔

ابنا: افغانستان ميں برطانوي ڈرون حملوں کے آغاز کے خلاف يہ مظاہرے ہفتے کے روزلنکن شائر ميں کئے جائيں گے۔اس مظاہرے کي اپيل متعدد جنگ مخالف تنظيوں نے کي ہے جن ميں جنگ روکو نامي تحريک پيش پيش ہے۔برطانوي ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز افغانستان ميں  پہلے برطانوي ڈرون طيارے کي پرواز کي خبر جاري کي تھي جس کے خلاف عوام ميں شديد غم وغصہ پايا جاتا ہے۔اسکائي نيوز کے مطابق برطانيہ کے تيرہويں ڈرون اسکورڈرن کو افغانستان ميں بري فوج کي پشت پناہي کي ذمہ داري سونپي  گئي ہے جو برطانيہ سے ايسے طياروں کو کنٹرول کرے گا۔اس سےقبل  افغانستان پر پرواز کرنے والے ڈرون طياروں کو امريکہ کے کريچ ايئر بيس سے کنٹرول کيا جاتا رہا ہے۔

.......

/169