13 اپریل 2013 - 19:30
شامی فوج نے النصرہ دھشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا

شام کی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے درعا میں النصرہ دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ابنا: شامی فوج نے درعا میں خصوصی کاروائي کے دوران النصرہ دہشت گرد گروہ کے گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں اکثریت غیرملکیوں کی تھی۔
شامی فوج نے اسی طرح حسکہ صوبے میں کارروائي کے دوران النصرہ کی بہت سی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جن پر مشین گنیں نصب تھیں۔ اس کارروائي میں ان گاڑیوں میں سوار دہشت گرد بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ النصرہ کو قطر، سعودی عرب، ترکی اور بہت سے مغربی ممالک کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور اس نے شام کے مختلف علاقوں میں اب تک دہشت گردی کی بہت سی کارروائيوں کا ارتکاب کیاہے جن میں سینکڑوں بےگناہ عوام مارے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲