6 اپریل 2013 - 19:30

مصر کی الجیل پارٹی نے ایرانی ہائی کمشنر کے گھر پر حملے کی پارلیمنٹ کی جانب سے مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے رکن اور الجیل پارٹی کے سربراہ ناجی الشہابی نے قاہرہ میں متعین ایرانی ہائی کمشنرکے گھر پر سلفیوں کی طرف سے کئے گئے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کی مذمت کرے ۔ناجی الشہابی نے ایرانی ہائی کمشنر کے گھر پر حملے کو مصر کے بنیادی آیین،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ انہوں نے قاہرہ میں متعین ایرانی سفارتکاروں کی حمایت کرنے پر تاکید کی۔واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں بعض سلفی گروہوں نے قاہرہ میں متعین ایرانی ہائی کمشنر کے گھر کے سامنے اجتماع کرکے ایران ،مصر کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲