ابنا: میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے 24 ممالک نے برسلز اجلاس میں شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیارفراہم کرنے کی بھر پور مخالفت کی ہے اس سلسلے میں فرانس کے صدر اولاند اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیمرون کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا، فرانس اور برطانیہ مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت کررہے تھے انھیں صرف ایک ملک کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ 24 یورپی ممالک نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کےفرانس اور برطانیہ کے منصوبہ کی مخالفت میں جرمنی سب سے آگے تھا اور اسے اس سلسلے میں کامیابی ملی ہے۔ یورپی یونین نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی مخالفت در حقیقت برطانیہ اور فرانس کے لئے سنگين شکست ہے فرانس اور برطانیہ کی ناکامی کو سعودی عرب اور قطر کی ناکامی بھی قراردیا جارہا ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
15 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400545
یورپی یونین کے 24 ممالک نے برسلز اجلاس میں شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیارفراہم کرنے کی بھر پور مخالفت کی ہے اس سلسلے میں فرانس اور برطانیہ کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا، فرانس اور برطانیہ مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت کررہے تھے۔