ابنا: ادھر ڈی ایس پی فیاض لغاری کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور پولیس واقعہ کے حقایق جاننے کی کوششیں کر رہی ہے۔
دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے فلیٹوں میں لگی ہوئی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دھماکے کی جگہ پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے اور ایک تباہ ہونے والی گاڑی کا انجن ملا ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی ہے۔
شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بلا مذہب و تفریق بلڈ سینٹرز پر خون کے عطیات دینے کے لئے جمع ہو گئی ہے۔
دھماکے کے بعد شہر میں ہر طرف افر تفری پھیل گئی ہے اور روشنیوں کا شہر اداسی میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے۔
.......
/169