ابنا: جنرل سید مسعود جزائری نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت نہ صرف اس کئے فائدہ مند نہ ہوگي بلکہ آئندہ یہی دہشتگرد گروہ امریکہ اور یورپ میں دندناتے پھریں گے۔ جنرل جزائری نے کہا کہ بعض یورپی ممالک اور امریکہ جو آج شام میں دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں ان ہی دہشتگردوں کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اسلامی استقامت کی جڑیں تاریخ اور امۃ مسلمہ کی شناخت میں پیوست ہیں اور یہی استقامت دشمنوں کو ان کے غیر انسانی اھداف میں کامیاب نہیں ہونے دیتی ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396473
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اعلی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہےکہ امریکہ اور یورپ جو اس وقت دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں عنقریب ان دہشتگردوں کو اپنی سرزمینوں پر پائيں گے۔