ابنا: تقریب خبررساں ادارے"تنا" کے مطابق پاکستانی مفکر مجاہد کی رحلت پر عالمی ادارہ مجلس تقریب مسالک اسلامی کے سربراہ آيت اللہ محسن اراکی نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا:
انا لله و انا الیه راجعون
مجمع عمومی عالمی ادارہ مجلس تقریب مسالک اسلامی کے رکن عالم دانشمند مجاہد ،قاضی حسین احمد کہ جس نےاپنی بابرکت زندگی استعمار خاص کر امریکا کے خلاف جہاد کرنے میں گزاری کے رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
مرحوم مجاہد عالم عمر بھر اسلامی بیداری کو اجاگر کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کیلئے کوشاں تھے۔ میں اپنی طرف اور عالمی ادارہ مجلس تقریب مسالک اسلامی کے شورایعالی کی طرف سے مرحوم کے خاندان اور برصغیر کے مسلمان عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ سبحان و تعالی کی بارگاہ میں پسماندگان کیلئے صبر و بردباری کیلئے دعا گو ہوں۔ محسن اراکی سربراہ عالمی ادارہ مجلس تقریب مسالک اسلامی
.......
/169