28 دسمبر 2012 - 20:30

امریکی محمکہ مردم شماری کے مطابق امریکہ میں غریبوں کی تعداد میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیاہے امریکی حکام امریکی عوام کے حقوق بھی پامال کررہے ہیں ۔

ابنا: امریکی محمکہ مردم شماری کے مطابق امریکہ میں غریبوں کی تعداد میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے ممالک کو امداد دینے والے امریکہ میں غریبوں کی تعداد میں اضافہ امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے عاوم کے حقوق پامال کرنے کےساتھ  اپنے عوام کے حقوق بھی پامال کررہا ہے۔ امریکی محکمہ مردم شماری کے مطابق ملک میں غریبوں کی تعداد 46 ملین تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر افراد حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بے گھر افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ اس میں روز بروز اضافہ بھی ہورہا ہے۔

.......

/169