ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں افغان حکام اور طالبان سمیت مختلف افغان گروہوں کے درمیان سہ روزہ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذاکرات کا اہتمام فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار اس نوعیت کے مذاکرات ہورہے ہیں، جن میں افغان حکومت کی جانب سے صدر حامد کرزائی کے مشیر حاجی دین محمد اور امن کونسل کے سینئر ممبر معصوم استانک زئی کی شرکت متوقع ہے۔ طالبان کی نمائندگی قطر میں ان کے سیاسی دفتر کے سینئر ارکان شہاب الدین دلاور اور نعیم وردک کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ گلبدین حکمت یار کی حزبِ اسلامی کی جانب سے غیرت بہیر پیرس پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
18 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373768
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں افغان حکام اور طالبان دہشت گردوں سمیت افغانستان کے مختلف گروہوں کے درمیان سہ روزہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔