17 دسمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک امریکہ کے تین اسکین ایگل ڈرون قابو کرکے اتار دیئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے آج تہران میں خلیج فارس کے چیلنج اور مواقع کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں بغیر پائلٹ کے امریکی طیارے اسکین ایگل کے شکار کے بارے میں کہا کہ ایران نے حال ہی میں ایران کا جو بغیر پائلٹ کا طیارہ اتارا ہے وہ پہلا نہیں بلکہ تیسرا اسکین ایگل طیارہ ہے کہ جو سپاہ پاسداران نے شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ تیس گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور ایران نے بہت سے طیاروں کا شکار کر کے اب ان کی پیداوار شروع کر دی ہے اور یہ ایرانی فوج کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ایڈمرل علی فدوی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے امکان کے بارے میں کہا کہ خلیج فارس کا علاقہ پوری دنیا کے لیے انتہائي اہمیت کا حامل ہے لیکن امریکہ کے اقدامات کی بنا پر آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ رواں ہجری شمسی کے اختتام تک سپاہ پاسداران آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں انجام دے گي۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس کو ناامن کرنے کا اقدام کیا تو وہ یقینی طور پر حماقت کرے گا کیونکہ یہ علاقہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے تہران میں خلیج فارس کے چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے انکشاف کیا کہ حال ہی میں اتارا گیا اسکین ایگل ڈرون اس نوعیت کا پہلا نہیں، تیسرا امریکی ڈرون تھا۔انھوں نے کہا: یہ طیارہ تیس گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور ایران نے بہت سے ڈرونز کو شکار کرکے ریورس انجینئرنگ کے ذریعے ان کے تمام اسرار و رموز سے آگہی پانے کے بعد ان کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز بھی کیا گیا اور ہماری مسلح افواج ان ڈرونز کو وسیع سطح پر استعمال کررہی ہیں۔ ایڈمرل علی فدوی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے امکان کے بارے میں کہا کہ خلیج فارس کا علاقہ پوری دنیا کے لیے انتہائي اہمیت کا حامل ہے لیکن امریکہ کے اقدامات کی بنا پر آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ رواں ہجری شمسی سال کے اختتام (مارچ 2013) تک سپاہ پاسداران آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں انجام دے گي۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی تو یقینی طور پر یہ اس کی حماقت ہوگی!انھوں نے کہا: حال ہی میں ایک امریکی ڈرون کو اتارا گیا تو امریکہ نے پانچ روز بعد اعلان کیا کہ مذکورہ ڈرون امریکہ کا ہے جس کی واپسی کے لئے کوئی اقدام نہيں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا: امریکی خلیج فارس سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کے درپے ہے اور اگر خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں انھوں نے ایسا کوئی اقدام کیا جو علاقے میں بدامنی کا باعث بنتا ہو تو یہ ان کے لئے بھی خطرے کا سسب ہوگا اور سب کو جان لینا چاہئے کہ آبنائے ہرمز کو کسی قسم کا خطرہ سب کے لئے خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا: اسکین ایگل ڈرون 30 گھنٹے مسلسل پرواز کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں اور یہ ڈرون امریکی بحری جہازوں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں؛ یہ مکمل طور پر فوجی اور تدبیری (Tactical) ڈرون ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ گھنٹے پرواز کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: ہم ہر سال کم از کم ایک بار فوجی مشقیں کرتے ہيں اور بعض دوسری مشقیں بھی کرتے ہیں جن کی خبریں ذرائع میں نہيں آتیں اور ہماری مشقیں زمین اور سمندر میں ہوتی ہیں اور ان مشقوں کے اپنے اپنے اثرات بھی ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا اگلے مارچ تک ہم آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں کررہے ہیں۔انھوں نے کہا: امریکی سپاہ پاسداران کی بحریہ کی طاقت سے آگاہ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا: ہمیں تیزرفتاری کے ساتھ ایران کو ایک بحری ملک میں تبدیل کرنا پڑے گا۔فدوی نے کہا: خلیج فارس میں دشمن کے کسی بھی اقدام کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور پوری طرح تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110