6 نومبر 2012 - 20:30

اس سال محرم كے پہلے عشرے كے دوران انگلينڈ كے شہر لندن میں واقع اسلامی مركز میں جعمہ ۱۶ نومبر سے بقاعدہ مجالس اور عزاداری امام حسين (ع) كا انعقاد كيا جائے گا ۔

ابنا: اسلامی مركز میں محرم كی پہلی دس راتوں میں منعقد ہونے والے عزاداری كے ان پروگراموں میں فارسی ، اردو اور انگلش زبان میں مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے شعيان حيدر كرار كے لیے مجالس كا اہتمام كيا جائے گا ۔

واضح رہے كہ یہ پروگرام امام حسين (ع) كی شخصيت اور حيات مباركہ كے علاوہ عاشورہ كے دلخراش واقع كے بارے میں علما كے خطابات اسی طرح ماتم داری اور نوحہ خوانی پر مشتمل ہوگا ۔
.....
/169