ابنا: دمشق ... مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں نے، اتوار کو تفتاز نامي فوجي ہوائي اڈے سميت مختلف ہوائي اڈوں پر حملے کا دعوي کيا ہے –
رپورٹيں بتاتي ہيں کہ شام کي فوج اور سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے ان حملوں کو ناکام بناديا ہے اور حملہ کرنے والے بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک کرديا اور متعدد کو گرفتار کرليا ہے-
ايک اور رپورٹ کے مطابق دمشق ميں ليبر يونين کي عمارت کے احاطے ميں ايک طاقتور بم کے دھماکے ميں متعدد افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے -
شام ميں سرگرم مسلح دہشتگردوں نے يہ حملے ايسي حالت ميں کئے ہيں کہ اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل کے نمائندے ہيثم ابو سعيد نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ شام ميں سرگرم مسلح افرد ميں صرف پانچ فيصد شام کے شہري ہيں بقيہ سب کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے - انہوں نے کہا کہ شام ميں جو کچھ ہورہا ہے اس ميں سعودي عرب اور قطر کا ہاتھ بالکل واضح ہے-
انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودي عرب شام ميں سرگرم، مسلح دہشتگردوں کي کھلے عام حمايت کرتے ہيں - انہوں نے کہا کہ شام ميں بہائے جانے والے خون کے ذمہ دار قطر، سعودي عرب اور ترکي ہيں اور عالمي برادري کو چاہئے کہ دہشتگردوں کي اسلحہ جاتي مدد بند کرنے کے لئے ان ملکوں پر دباؤ ڈالے.
.....
/169