ابنا: شام کےوزیراعظم نےعوامی محاذ برائےآزادی فلسطین کےجنرل سیکرٹری سےملاقات میں سازشوں کے سامنےشام اورفلسطینی عوام کی استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ شام کومغربی ممالک بالخصوص امریکہ اورصیہونی حکومت کی جاہ طلبی کو عملی جامہ پہنانے کے لئےعلاقےمیں استقامت کے کردار کو ناکام بنانے، قومی اتحاد میں شگاف ڈالنے اور سیکورٹی کو غیرمستحکم کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی سازشوں کا سامنا ہے ۔شامی وزیراعظم نےکہاکہ شام کےعوام کےخلاف بالخصوص ترکی ، سعودی عرب اورقطر کی حمایت سےپابندیاں عائد ہیں۔
.....
/169