18 اکتوبر 2012 - 20:30

ایک عرب اخـبار نے فاش کیا ہے کہ امریکہ نےسعودی عرب میں ملک عبد اللہ کی جانشینی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لئے بندر بن سلطان کو منتخب کرلیا ہے۔

ابنا: عرب اخبار الحدث نے فاش کیا ہے کہ امریکہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سابق سفیر بندر بن سلطان کو سعودی عرب کا نیا بادشاہ بنانے کی تلاش میں ہے بندر بن سلطان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیں بندر بن سلطان کے امریکی سی آئي اے کے ساتھ میں دوستانہ روابط ہیں۔

عرب اخبـار نے با وثوق سفارتی ذرائع کے حوالے سے  لکھا ہے کہ بندر بن سلطان ملک عبد اللہ کی موت کا بڑی شدت کے ساتھ انتظار کررہے ہیں تاکہ سعودی عرب کے اقتدار تک امریکی حمایت کے ذریعہ جلد پہنچ جائیں۔ بندر بن سلطان اس وقت سعودی انٹیلیجنس کے سربراہ ہیں اور اس نے سعودی انٹیلیجنس کے اہلکاروں اور سعودی شہزادوں کی بڑی تعداد کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے۔

.....

/169