ابنا: الرسالہ نٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیا مین نیتنیا ہو نے آج مقبوضہ بیت المقدس میں یورپی یونین کے بعض نمایندوں سے ملاقات میں صراحت سے کہا کہ اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں پر کنٹرول اور دھشتگردوں کے ہاتھوں میں جانے سے ان ہتھیاروں کو روکنے کے لۓ شام میں فوجی مداخلت پر غور کر رہا ہے ، یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی گزشتہ مہینے کہا تھا کہ ابھی انھوں نے شام پر حملے کا حکم جاری نہیں کیا ہے لیکن اگر ان پر یہ واضح ہو گیا کہ دمشق کیمیائی ہتھیاروں کو جا بجا یا ان سے استفادہ کر رہا ہے تو حملے کے مسئلے پر نظر ثانی کرے گا ۔ واضح رہے کہ شام میں دھشتگرد گروہوں نے ، ، قطر، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ ، اور بعض دیگر ممالک کی مدد وحمایت سے بعض شہروں میں مارچ 2011 سے بد امنی پھیلا رکھی ہے اور شام میں بیرونی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کے درپے ہیں ۔
.....
/169