ابنا: دمشق کی ایک شاہراہ پر کھڑی ایک گاڑی میں موجود بارودی مواد کے دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہونچا –اس سے قبل کل رات بھی دمشق میں چار بم دھماکے ہوئے تاہم ان میں ہونیوالے نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے –ادھر دمشق کے قریب النبک شہر میں بھی گذشتہ روز کار بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہوگئے –شام میں مسلح گروپ بعض عربی اور مغربی ممالک کی حمایت سے اس ملک کو بدامن کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ اس ملک میں غیرملکی فوجی مداخلت کی راہ ہموار ہوسکے -
.....
/169