ابنا: اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں قائم امریکی فوجی کیمپ بیس چن پر افغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی کمانڈوز ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔ ایساف ترجمان میجر مارٹن کرائٹن کے مطابق حملے میں راکٹ، گرینیڈ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ایساف ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاکتوں اورزخمیوں کے علاوہ عمارت، بہت سے فوجی طیاروں اور ہینگرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔......./169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347932
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی کیمپ پر حملے میں 2 امریکی کمانڈو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔